ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی بینکوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا
ایران کا امریکی بینکوں کو نشانہ بنانا
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی بینکوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری غلام مصطفیٰ گجر کی جانب سے شاندار ضیافت جو عوامی ضیافت بن گئی
پاسداران انقلاب کا بیان
تفصیلات کے مطابق پاسداران انقلاب ایران نے کہا ہے کہ ایرانی بینکوں پر حملوں کے جواب میں خلیجی ممالک میں امریکی بینکوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روزانہ اخبارات پر نظر ڈالنا اور کم عمر میں لائبریری جانا
متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی اہداف
اس سے قبل ایران کی فوجی قیادت نے متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیا تھا۔
’’جنگ‘‘ کے مطابق ایران کے مرکزی فوجی کمانڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران متحدہ عرب امارات کے کئی شہروں میں موجود دشمن کے میزائل لانچنگ مقامات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ امریکہ نے خطے میں اپنے فوجی اڈوں کے تباہ ہونے کے بعد امارات کی بندرگاہوں، ڈاک یارڈز اور شہری علاقوں میں پناہ لے رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کا 28 ستمبر کے مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ایران کی قومی خود مختاری کا دفاع
ایرانی ترجمان نے اماراتی قیادت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی قومی خود مختاری اور سرزمین کے دفاع کو اپنا ‘‘جائز حق’’ سمجھتا ہے۔
ایرانی وزارت دفاع کا ہتھیاروں کا اعلان
دوسری جانب ایرانی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ وہ اپ گریڈڈ ہتھیاروں کا استعمال بڑھائیں گے، بیلسٹک میزائل اور درست نشانوں اور تباہ کن میزائل استعمال کریں گے۔








