گورنر سندھ نہال ہاشمی سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ملاقات، مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کا عزم
گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ نہال ہاشمی سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: گلشن معمار میں گھر کے پانی کے ٹینک میں گر کر 2 بچے جاں بحق
مبارک باد اور شکریہ
ترجمان کے مطابق، دوران گفتگو وزیراعلیٰ سندھ نے گورنر نہال ہاشمی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی، گورنر نے نیک خواہشات پر مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ ،خیبر پختونخوا کی اہم جماعت نے پابندی کی حمایت کر دی
صوبے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ترجمان کے مطابق اس موقع پر صوبے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کا عزم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ تعلیم کے اعلیٰ سطح کے وفد کا سکولوں میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ
اشیائے خور و نوش کی قیمتیں
گورنر سندھ نے کہا کہ ماہ رمضان میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں پر کنٹرول سے عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔
قیمتوں کے کنٹرول پر اقدامات
اس معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قیمتوں پر کنٹرول یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔








