لاہور، ڈیفنس فیز 3 کے گھر میں تقریباً 19 کروڑ روپے کی ڈکیتی
ڈکیتی کی بڑی واردات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیفنس فیز 3 میں ایک بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے جہاں چار مسلح ملزمان نے ایک شہری کے گھر میں داخل ہو کر کروڑوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور قیمتی گھڑیاں لوٹ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت پاکستانی شہریوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، اگر ایسا ہوا تو بھارتی شہری بھی محفوظ نہیں رہیں گے، وزیر دفاع
واردات کی تفصیلات
تھانہ ڈیفنس اے میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق، مدعی عامر سعید اپنی فیملی کے ہمراہ سحری کے لیے گلبرگ گئے ہوئے تھے۔ جب وہ صبح تقریباً 4:20 بجے واپس گھر پہنچے، تو گیٹ کھلتے ہی پیچھے سے چار نامعلوم مسلح افراد اندر داخل ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: قلعہ نما رہائش، روبوٹ کتے اور وفاداروں کا انتخاب: امریکہ میں طاقت کا نیا مرکز جہاں ٹرمپ نئی حکومت کی تشکیل میں مصروف ہیں
گھر میں داخل ہونے کا واقعہ
ملزمان نے تمام فیملی ممبران کو گن پوائنٹ پر ٹی وی لاؤنج میں یرغمال بنا لیا اور مزاحمت پر مالک مکان کو زدوکوب بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والا غیر ملکی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا: ایران
چوری کی گئی اشیاء
ملزمان نے گھر کے مختلف حصوں میں تلاشی لی اور الماریوں سے سات انتہائی قیمتی کلائی گھڑیاں، جن میں رولیکس اور دیگر برانڈز شامل ہیں، 200 تولہ سونا، 20 تولہ ڈائمنڈ گولڈ جیولری، 14 لاکھ روپے نقدی، اور 500 یو اے ای درہم لوٹ لیے۔ ایف آئی آر کے مطابق، لوٹے گئے تمام سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 19 کروڑ 4 لاکھ 35 ہزار روپے بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بینکر فیصل نبی قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کی عمر قید کی سزا کو کالعدم قرار دیا
ملزمان کی تفصیلات
واردات میں ملوث ملزمان کی عمریں 27 سے 40 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں، جن میں سے دو کے پاس رائفلیں اور دو کے پاس پستول تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے طلاق کے بعد گھبراہٹ کے دورے پڑے، جس کی میں گواہ ہوں: فرح خان
فرار ہونے کا طریقہ
ملزمان واردات کے بعد سفید رنگ کی ہونڈا سوک کار میں بیٹھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کارروائی
پولیس نے عامر سعید کی درخواست پر زیر دفعہ 392 ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے اور انویسٹی گیشن ونگ نے ملزمان کی تلاش اور مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔








