متحدہ عرب امارات نے خلیجی ملکوں پر حملوں کو ’’ایران کا اخلاقی دیوالیہ پن‘‘ قرار دے دیا
متحدہ عرب امارات کا بیان
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے خلیجی ملکوں پر حملوں کو ’’ایران کا اخلاقی دیوالیہ پن‘‘ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ،اللہ برکت ڈالے ؛سپیکر ایاز صادق
ایران کے اقدامات کی تشریح
’’جنگ‘‘ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے سینیئر ڈپلومیٹک ایڈوائزر انور قرقاش نے ایک بیان میں کہا کہ خلیجی ملکوں پر میزائلوں اور ڈرون کے حملے ایران کی عسکری کمزوری ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیلی حملوں کا جواب دینے میں ناکامی اور خلیجی ملکوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی حکمت عملی اس کی عسکری کمزوری، اخلاقی دیوالیہ پن اور سیاسی تنہائی کی عکاسی کرتی ہے۔
بات چیت کی ضرورت
انور قرقاش نے مزید کہا کہ ایران کو چاہیے کہ وہ حملے روک کر بات چیت کی کوششوں کی طرف آئے۔








