جنگ نے واضح کر دیا کہ ہمارے خطے میں امریکی فوجی اڈے کسی کی حفاظت نہیں کرتے: ایرانی سپیکر
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر کا بیان
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ جنگ نے واضح کر دیا کہ ہمارے خطے میں امریکی فوجی اڈے کسی کی حفاظت نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کی بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت، پاکستان سے یکجہتی کا اظہار
امریکی اڈوں کا کردار
’’جنگ ‘‘ کے مطابق تہران سے جاری بیان میں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر نے کہا کہ امریکی اڈے مشرقِ وسطیٰ کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ اس جنگ نے واضح کر دیا کہ ہمارے خطے میں امریکی فوجی اڈے کسی کی حفاظت نہیں کرتے۔
امریکہ کی ترجیحات
محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ امریکہ سب کو اسرائیل کے لیے قربان کرتا ہے، اسے اسرائیل کے سوا کسی کی بھی پرواہ نہیں۔








