حکومت سندھ کا 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
حکومت سندھ کی جانب سے تعطیل کا اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت سندھ نے 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی سرکاری اہلکار زیرحراست ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہیں کر سکتا، لاہور ہائیکورٹ
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
نجی ٹی وی چین ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت یوم پاکستان کے سلسلے میں 23 مارچ 2026 کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
عام تعطیلی کا دائرہ
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت کے تمام دفاتر، اداروں، حکومت سندھ کے زیر انتظام کارپوریشنز اور بلدیاتی اداروں میں عام تعطیل ہوگی، تاہم ضروری نوعیت کے خدمات کے حامل دفاتر پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔








