حیدرآباد: شادی ہال کا اغوا مالک 20 لاکھ روپے تاوان دیکر رہا، پولیس اہلکار ملوث نکلے
حیدر آباد میں اغوا کا واقعہ
حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حیدرآباد میں اغوا ہونے والے شادی ہال کے مالک کو 20 لاکھ روپے تاوان دینے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی الیکشن، کونسی ریاستیں ریپبلکنز نے ڈیموکریٹس سے چھینیں؟
اغوا کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کے حالی روڈ سے شادی ہال کے مالک کو اغوا کیا گیا جسے بعد میں 20 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان: دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو قتل کروادیا
ملزمان کی گرفتاری
پولیس نے بتایا کہ شادی ہال کے مالک کو سادہ لباس میں ملبوس تین پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد نے اغوا کیا۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق اغوا میں ملوث 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے معطل کر دیا گیا ہے جبکہ تاوان کی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔








