لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش سے موسم خوشگوار، مزید بادل برسیں گے

بارش سے موسم خوشگوار

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرداخلہ سے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈبینک کی ملاقات، سموگ کے مسئلے پر باہمی تعاون سے قابو پانے پر اتفاق

لاہور کا موسمی حال

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں علی الصبح بادل جم کر برسے۔ لاہور میں شملہ پہاڑی، مال روڈ، ڈیوس روڈ، لکشمی چوک، سول سیکرٹریٹ، ساندہ روڈ، چوبرجی اور دیگر مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی ہے، بارش کے بعد صبح سویرے لاہور میں ٹھنڈک محسوس کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیز ہوا آدمی کو اڑا کر 27 ہزار فٹ بلندی پر لے گئی، پھر اس کا کیا ہوا؟

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے دن بھر وقفے وقفے کے ساتھ بارش برسنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا ملک ریاض کو بھیجا گیا اہم پیغام سامنے آگیا

درجہ حرارت کی تبدیلی

بارش کے بعد لاہور میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو بھی ریورس گیئر لگ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 15 جبکہ زیادہ سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں جرگہ، قبائلی مشران و عمائدین کا فتنہ الخوارج کیخلاف پاک فوج کا ساتھ دینے کا اعلان

حفاظتی اقدامات

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد تک جا پہنچا ہے، اس وقت 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹھنڈی ہوا بھی چل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں موسمی تبدیلیوں کے باعث فضائی معیار عارضی طور پر متاثر، عوام کچرا جلانے سے اجتناب کریں : مریم اورنگزیب

دیگر شہروں کی صورتحال

اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں حاصل پور، سرگودھا، بہاولنگر، عارف والا، دنیا پور، سانگلہ ہل میں بھی بادل برسے، منچن آباد، فیصل آباد، قصور اور دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

بجلی کی فراہمی میں مشکلات

بارش کے بعد کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...