امارات: سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر پاکستانیوں سمیت 25 افراد گرفتار
متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کی خلاف ورزی
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر 25 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: زیر حراست ملزم کا انٹرویو قابل قبول شہادت نہیں، سپریم کورٹ
گرفتار افراد کی تفصیلات
حکام کے مطابق گرفتار افراد میں بھارت کے 17، پاکستان، نیپال اور فلپائن کے دو، دو شہری جبکہ بنگلا دیش اور مصر کا ایک ایک شہری شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان پاسپورٹ دنیا میں سب سے کمزور قرار
ملزمان کے گروپ
اماراتی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان تین مختلف گروپوں میں کام کر رہے تھے۔
جعلی ویڈیوز کی تخلیق
اماراتی حکام نے مزید بتایا کہ ایک گروپ آرٹیفیشل انٹیلجنس کی مدد سے جعلی ویڈیوز بنا رہا تھا۔








