اسرائیلی حملے میں بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی شہید ہو گئے، ایرانی فوج
ایران کی فوج کا بیان
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کی فوج نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی شہید ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سیلاب کے باعث 31 ہزار 600 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان
جنرل عبداللہ جلالی کی شہادت
ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی ملک کا دفاع کرتے ہوئے صیہونی ریاست کے حملے میں شہید ہوئے۔
اعلیٰ فوجی حکام کی شہادت کی تصدیق
خیال رہے کہ ایران نے جنگ شروع ہونے کے بعد کئی اعلیٰ فوجی حکام کی شہادت کی تصدیق کی ہے جن میں عزیز ناصر زادہ، عبدالرحیم موسوی اور محمد پاکپور بھی شامل ہیں۔








