لاہور کے ایک گھر میں سحری کے وقت 19 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی
ڈکیتی کی واردات کا خلاصہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 19 کروڑ سے زائد مالیت کی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 18 سال سے کم عمر نکاح پر پابندی قرآن و سنت کے خلاف ہے، حافظ حمد اللہ
ڈکیتی کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیفنس اے میں بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں مسلح افراد 19 کروڑ سے زائد مالیت کا سونا، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ترین ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی ہے۔ جس کے بعد متاثرہ شہری عامر سعید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف صحافی الطاف حسن قریشی کی اہلیہ انتقال کر گئیں
واردات کا وقت اور طریقہ
ایف آئی آر کے مطابق واردات اس وقت ہوئی جب گھر کے مکین سحری کر کے گھر واپس آئے، گاڑی میں سوار چار ملزمان موقع دیکھ کر گھر کے اندر داخل ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر کی لاش 6 ماہ سے زیادہ پرانی لگتی ہے، ایس ایس پی ساؤتھ کا انکشاف
مشتملات کی تفصیلات
ایف آئی آر کے مطابق اہل خانہ کو ٹی وی لاؤنج میں یرغمال بنایا اور مسلح افراد 200 تولے سونا، ایک کروڑ 25 لاکھ روپے مالیت کے ڈائمنڈ جیولری، تقریباً 10 کروڑ روپے مالیت کا قیمتی سامان لوٹ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اعتزاز احسن تحریک انصاف کے وکیلوں کی طرح نون لیگ کی پلے لسٹ پر نہیں، عمران خان کے لیے آسانیاں کرا لیں گے کیونکہ وہ بدنیت نہیں ہیں، فواد چودھری
اضافی چوری کی معلومات
ایف آئی آر کے مطابق گھر کی دوسری منزل سے 3 کروڑ روپے مالیت کا سونا، غیر ملکی کرنسی بھی لوٹ لیا، ملزمان صبح 4 بج کر 22 منٹ پر گھر میں داخل ہوئے۔
ملزمان کی تلاش
پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔








