سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سرفراز احمد کی ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کی نااہل کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال

سرفراز احمد کا کیریئر

روزنامہ جنگ کے مطابق سرفراز احمد نے پاکستان کے لیے 54 ٹیسٹ، 117 ون ڈے انٹرنیشنل اور 61 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 6164 رنز بنائے اور وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد نے 315 کیچز اور 56 اسٹمپنگز کیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھکاری کی 3 لڑکیوں کو قتل کرنے کی کوشش، 2 بہنیں شدید زخمی

قیادت اور کامیابیاں

سرفراز احمد نے پاکستان کی 100 انٹرنیشنل میچز میں قیادت کی۔ انہی کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 جیتی تھی۔

سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں عالمی نمبر ایک رینکنگ تک پہنچی۔

سرفراز احمد پاکستان کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے جونیئر اور سینئر دونوں سطح پر آئی سی سی ٹائٹل جیتے۔ حکومتِ پاکستان نے انہیں 2018 میں پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ممکن ہے قطر حملے نے پاک سعودی معاہدے کے مذاکراتی عمل کو تیز کیاہو، خواجہ آصف

سرفراز احمد کے خیالات

سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا، 2006 میں انڈر 19 ورلڈ کپ اور 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنا میرے کیریئر کے یادگار لمحات ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، اہلِ خانہ اور مداحوں کی حمایت پر دل سے شکر گزار ہوں۔ پاکستان ٹیم کی تینوں فارمیٹس میں قیادت کرنا میرے لیے خواب کی تعبیر تھا، میں نے ہمیشہ نڈر کرکٹ کھیلنے اور متحد ٹیم بنانے کی کوشش کی۔

مستقبل کے بارے میں سرفراز احمد کی سوچ

سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، فخر زمان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان جیسے میچ ونرز کو ابھرتے دیکھنا میرے لیے باعثِ فخر ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعتماد اور حمایت ہمیشہ یاد رہے گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گی اور میں ہر ممکن طریقے سے کھیل کی خدمت کرتا رہوں گا。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...