اس سال رمضان المبارک 30 دنوں پر مشتمل ہونے کی پیش گوئی۔
ماہر فلکیات کی پیشگوئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہر فلکیات نے اس سال رمضان المبارک 30 دنوں پر مشتمل ہونے کی پیش گوئی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں شہری سہولت کے لیے تمام ایم ٹیگ سینٹرز اتوار کو بھی کھلے رہیں گے، ڈی جی ایکسائز
عید الفطر کی تاریخ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ماہر فلکیات فہیم ہاشمی کا کہنا ہے کہ عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان جی ایس پی پلس کے 4 دو سالہ جائزے کامیابی سے مکمل کر چکا ہے: اسحاق ڈار
چاند کی پیدائش اور عمر
فہیم ہاشمی کے مطابق چاند جمعرات 19 مارچ کو صبح 6 بجکر 23 منٹ کو پیدا ہوگا، کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے 19 منٹ ہوگی۔
عمر کے لحاظ سے چاند کی مشاہدہ پذیری
اسلام آباد میں غروب آفتاب کے وقت عمر 11 گھنٹے 55 منٹ ہوگی، جبکہ پشاور میں چاند کی عمر 12 گھنٹے 1 منٹ ہوگی۔ یاد رہے کہ 20 گھنٹے سے کم عمر کا چاند آنکھ سے نظر نہیں آتا۔








