سعودی عرب میں اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 8 ہزار غیرقانونی تارکین کی بے دخلی
سعودی عرب میں قانون کی خلاف ورزیاں
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی مزید 21 ہزار320 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ 8 ہزار 104 غیرقانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرشنا مورتی کو واپس بلالیا
گرفتار افراد کی تفصیلات
ایس پی اے کے مطابق 5 سے 11 مارچ 2026 کے درمیان مجموعی طور پر 15 ہزار 339 افراد کو اقامہ قانون، 3 ہزار687 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 2 ہزار 249 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں پاکستان کرسچن ویلفیئر الائنس یو اے ای کے عہدیداران اور کمیٹی ممبران کا اعلان
غیرقانونی داخلے کی کوشش
’’اے پی پی‘‘ کے مطابق غیرقانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش پر 1 ہزار683 افراد کو گرفتار کیا گیا، ان میں 62 فیصد ایتھوپین، 36 فیصد یمنی اور 2 فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں 72 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے جو سرحد پار کرکے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد
سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 22 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 21 ہزار 573 تارکین جن میں 19 ہزار 965 مرد اور 1 ہزار 608 خواتین شامل ہیں، اس وقت ضوابط پر عملدرآمد کے پروسیجر سے گزر رہے ہیں۔








