امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلیے دیگر ملکوں حتیٰ کہ چین سے بھیک مانگنے پر مجبور ہو چکا ہے: عباس عراقچی
ایران کی وزیر خارجہ کا بیان
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے دیگر ملکوں حتیٰ کہ چین سے بھیک مانگنے پر مجبور ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا امریکی بحری جہازوں کو پاناما اور سوئز نہروں سے مفت گزارنے کا مطالبہ، ایک جہاز پر کتنا ٹول لیا جاتا ہے؟ جان کر ہوش اڑ جائیں۔
امریکہ کی سکیورٹی کی حالت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکہ کی سکیورٹی چھتری میں لاتعداد سوراخ ہیں، اب یہ چھتری تحفظ کے بجائے مشکلات لانے کا سبب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات
خطے کے ممالک کا کردار
ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے کے ممالک امریکہ اور جارح ملکوں کو بے دخل کریں کیونکہ ان ملکوں کو تشویش صرف اسرائیل کی ہے۔ آبنائے ہرمز امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے علاوہ سب کے لیے کھلا ہے۔
حملوں کا ذکر
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ نے جمعے کو راس الخیمہ اور دبئی کے قریب سے حملے کیے، اور پڑوسی ملکوں سے ہائی موبیلیٹی راکٹ سسٹم داغے جارہے ہیں۔








