نوشہرو فیروز: شالیمار ایکسپریس کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی
حادثے کی تفصیلات
نوشہرو فیروز(ڈیلی پاکستان آن لائن) نوشہرو فیروز کے قریب لاکھا روڈ اسٹیشن پر شالیمار ایکسپریس کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
ریلوے ذرائع کی رپورٹ
روزنامہ جنگ کے مطابق ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ شالیمار ایکسپریس کراچی سے لاہور جارہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا ہر بچہ مسکرائے گا، صحت اور اعلیٰ تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
نقصان کی تفصیلات
حادثے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں تاہم حادثے میں شالیمار ایکسپریس کے انجن کو نقصان پہنچا ہے۔
دیگر ٹرینوں پر اثرات
حادثے کے باعث ہزارہ ایکسپریس کو پڈعیدن اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔








