گورنمنٹ کالج ساہیوال ایلومنائی ایسوسی ایشن کی گورننگ باڈی نے اپنا سالانہ ری یونین ملتوی کر دیا

سالانہ ری یونین فنکشن ملتوی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنمنٹ کالج ساہیوال ایلومنائی ایسوسی ایشن کی گورننگ باڈی نے گذشتہ روز اپنی آن لائن میٹنگ میں امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ سے ملک میں پیدا ہونے والی نازک صورت حال اور اس حوالے سے حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز کی بنیاد پر رواں ماہ 28 مارچ کو جی سی ساہیوال میں منعقد ہونے والا اپنا سالانہ ری یونین فنکشن ملتوی کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کو سمندر میں ایشیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ مل گیا

اجلاس کا مقصد

یہ فیصلہ ایلومنائی ایسوسی ایشن کے عہدے داران اور گورننگ باڈی کے ارکان کی آراء کے تناظر میں متفقہ طور پر کیا گیا اور طے کیا گیا کہ فنکشن کی نئی تاریخ کا تعین آنے والے حالات اور تعلیمی اداروں کی فنکشننگ کے معاملہ میں نئے حکومتی احکامات کی روشنی میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف باولر پر پابندی عائد کر دی گئی

حکومتی نوٹیفیکیشن

اجلاس میں ایلومنائی ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ اور کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز احمد نے 31 مارچ تک کالج میں کسی قسم کی سرگرمی نہ کرنے سے متعلق پنجاب حکومت کا نوٹیفیکیشن پڑھ کر سنایا۔

ارکان کی آراء

اس پر ایلومنائی کے دائمی سرپرست مجیب الرحمان شامی، سرپرست اور وائس پرنسپل ڈاکٹر محمد افتخار شفیع، صدر میاں عاطف محمود اور دوسرے عہدے داروں و ارکانِ گورننگ باڈی جیسے سجاد میر، عارف چودھری ایڈووکیٹ، ڈاکٹر جاوید اقبال ندیم، منیر احمد خان ایڈووکیٹ، بریگیڈئر محمد ظاہر خان، حافظ نذرالمسعود ایڈووکیٹ، میاں بابر فرید وٹو، ریاض مسعود، میاں انجم طفیل بھڈال، چودھری احمد نواز گجر اور محمد جمیل نے اپنی اپنی آراء کا اظہار کیا جس کی روشنی میں 28 مارچ کا ری یونین ڈنر غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...