رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم آخری مرحلے میں داخل، حکومت 95 فیصد ہدف حاصل کر چکی : عظمیٰ بخاری
پنجاب حکومت کے رمضان نگہبان پیکج کی پیش رفت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور حکومت اس حوالے سے نمایاں پیش رفت حاصل کر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیسے ہی اصل امتحان آتا ہے، گنڈا پور میدان چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے:عظمیٰ بخاری
امدادی رقم کے کارڈز کی تقسیم
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے کے مختلف اضلاع میں 30 لاکھ امدادی رقم کے کارڈز تقسیم کرنے کا ہدف مقرر کیے ہوئے ہے، جن میں سے اب تک 28 لاکھ 2 ہزار سے زائد کارڈ شہریوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ اس طرح پنجاب حکومت 95 فیصد سے زیادہ ہدف حاصل کر چکی ہے۔ اب تک 90 فیصد سے زائد شہری رمضان کارڈ کے ذریعے امدادی رقم وصول کر چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر شہریوں کو 25.29 ملین سے زائد رقم فراہم کی جا چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس کے تیل پر انحصار کم کریں، ورنہ تجارتی معاہدہ مشکل ہوگا: امریکا کا بھارت کو انتباہ
’’مریم کے مہمان‘‘ دسترخوان کا قیام
وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں عوام کی سہولت کے لیے ’’مریم کے مہمان‘‘ دسترخوان قائم کیے گئے ہیں جہاں روزانہ لاکھوں افراد افطاری کر رہے ہیں۔ دسترخوانوں پر فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے فوڈ سیفٹی کا عملہ دسترخوانوں اور پکوان مراکز پر تعینات ہے۔ مریم نواز نے وسیع پیمانے پر عوامی افطاری کے دسترخوان قائم کرکے ایک مثال قائم کی ہے اور پنجاب حکومت نے میرٹ کی بنیاد پر ہر مستحق شہری کی دہلیز تک رمضان نگہبان کارڈ پہنچانے کو یقینی بنایا ہے۔
مقابلے میں ادھورے دعوے
انہوں نے کہا کہ جو لوگ مریم نواز سے مقابلہ کرنے کے دعوے کرتے ہیں، ان کے صوبوں میں نہ تو رمضان پیکج کی شفاف تقسیم نظر آتی ہے اور نہ ہی کسی کو معلوم ہے کہ امداد کس کو ملی اور کہاں تقسیم ہوئی۔








