شالیمار ایکسپریس کا حادثہ
شالیمار ایکسپریس کا حادثہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس سکھر ڈویژن کے لاکھاروڈ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہری پور؛ رکشے اورمنی ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی
حادثے کے اثرات
حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت 3 گھنٹے کے لیے متاثر ہوئی ہے جبکہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں سکول کے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور منشیات فراہم کرنے کے جرم میں خاتون ٹیچر کو 10سال قید کی سزا
حادثے کی وجوہات
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق حادثہ پوائنٹ یا کانٹے کے مسئلے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں ریلوے انجن اور چند بوگیوں کو نقصان پہنچا، گارڈ کو بوگی سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
حالیہ پیش رفت
ٹریک کی بحالی کے بعد شالیمار ایکسپریس اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئی، ریلوے حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔








