شالیمار ایکسپریس کا حادثہ
شالیمار ایکسپریس کا حادثہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس سکھر ڈویژن کے لاکھاروڈ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ترجیح کیا ہونی چاہیے۔؟ بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈا پور سے ’’گزارش‘‘ کر دی
حادثے کے اثرات
حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت 3 گھنٹے کے لیے متاثر ہوئی ہے جبکہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیک ریپبلک میں اسرائیل کے لیے ڈرون بنانے والی فیکٹری کو آگ لگا دی گئی
حادثے کی وجوہات
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق حادثہ پوائنٹ یا کانٹے کے مسئلے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں ریلوے انجن اور چند بوگیوں کو نقصان پہنچا، گارڈ کو بوگی سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
حالیہ پیش رفت
ٹریک کی بحالی کے بعد شالیمار ایکسپریس اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئی، ریلوے حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔








