قوم بیرونی سرپرستی میں ہونیوالی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے: صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری کی سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیا ریکارڈ قائم، اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت
صدر مملکت نے کامیاب کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔
پاکستان کا امن و استحکام
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں۔ قوم بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔








