ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں: وزیر اعظم
وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کے اقدام پر خراج تحسین
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
دہشت گردی کے خلاف جدوجہد
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔








