ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ اپنی صحت کا صدقہ دیں کافی دِنوں سے عجیب سی بندش کا شکار بھی ہیں اور جو لوگ کسی بھی کام میں رکاوٹ محسوس کر رہے ہیں وہ صرف یا حیی یا قیوم کا ورد کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ نے لاہور کے ساتھ مزید 4 اضلاع میں پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کی اجازت دے دی
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کی ہر کوشش کافی دِنوں سے ناکام جا رہی ہے جیسے بندش کا شکار ہو گئے ہیں ان حالات میں نماز سے مدد لیں توبہ کے ساتھ اور اپنے معاملات کو چیک کریں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں بورڈ آف پیس ممالک کے ہزاروں فوجی اہلکار تعینات ہوں گے، ٹرمپ کا بڑا اعلان
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ اُن لوگوں سے فائدہ چاہتے ہیں جو آپ کو ہی لوٹ رہے ہیں اس وقت وہ صرف اپنے مطلب کے لئے آپ سے مل رہے ہیں اور کسی بڑے چکر میں دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شارجہ چلڈرن ریڈنگ فیسٹیول کی طرف سے ایکسپو سینٹر شارجہ میں اردو فیسٹ 2025 کا انعقاد
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اپنے لئے اب حالات کو بدلتا ہوا دیکھیں گے اور آنے والے دِنوں کی ایک انشاءاللہ اچھی خبر بھی ملے گی جو لوگ کافی دنوں سے روزگار کی تلاش میں تھے وہ حاصل کر لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دوران ڈیوٹی ریسکیو اہلکار جاں بحق، وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
لاپرواہی سے ہر گز کام نہ لیں آپ کو مشکل ہو گی، ایک اچھا وقت ہے جو آپ کے لئے ہاتھوں سے نکل رہا ہے اِس وقت صرف اپنے مستقبل کے فکر کی ضرورت ہے آپ غور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کی تفصیلات
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بار پھر آپ خود کو مشکل میں محسوس کر رہے ہیں جیسے کسی نے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر دی ہوں اس لئے آپ کو چاہئے کہ صدقہ دیں اپنی نظر بھی ضرور اتاریں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے اور چاندی کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ پچھلے کافی دِنوں سے مشکلات کا شکار چلے آ رہے ہیں اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں ناکامی ہوتی ہے اِس وقت صدقے اور دُعا کی اشد ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی پر تشدد، اسے گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینے پر سزا کا قانون نافذ، صدر پاکستان نے گھریلو تشدد سمیت 7 قوانین کی منظوری دے دی۔
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ بار بار اُن لوگوں پر اعتبار کر رہے ہیں جن کی وجہ سے آپ کے حالات آج یہاں تک پہنچے ہیں، آپ کو وارننگ ہے ان سے دور ہو کر اپنا قبلہ درست کر لیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوٹیک نے ٹرینرز کو خصوصی تربیت دینے کا پروگرام “سپیشلائزڈ ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ آف ٹرینرز “شروع کر دیا
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کسی بھی قسم کے لالچ کو اپنے اندر جگہ نہ دیں، جو قسمت میں ہو گا وہ مل جائے گا، آپ صرف اپنے کام اور محنت کرنے پر توجہ دیں، انشاءاللہ بہت آگے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے انتشار پھیلایا تو 26 نومبر سے زیادہ سخت ایکشن ہوگا: طلال چودھری
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اب حالات بدل رہے ہیں اور آپ کو ان بدلتے ہوئے حالات سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہے تاکہ آنے والے دِنوں کو اپنے حق میں کر سکیں، مکمل توجہ درکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: پیر محمد شاہ کو ڈی آئی جی ٹریفک کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ شاید غلط سمت سفر کر رہے ہیں، اِس وقت ایسا کرنا خود کو خطرے میں ڈالنے والی بات ہے، ابھی وقت ہے سوچ لیں یا پھر استخارے سے مدد لیں۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
ایک اہم معاملے میں کچھ پیش رفت ذہنی و قلبی سکون عطا کرے گی، آپ جس بات کو لے کر کافی دِنوں سے پریشان تھے اُس کا انشاءاللہ کوئی حل ضرور نکلے گا۔








