محکمہ موسمیات نے بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی
کوئٹہ میں بارشوں کی پیش گوئی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 16 مارچ سے چمن، ژوب، بارکھان اور زیارت سمیت مختلف اضلاع میں بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا چوہنگ میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، تفصیلی بریفنگ، بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کا حکم
موسمی سسٹم کی آمد
حکام کا کہنا ہے کہ 17 مارچ سے ایک طاقتور موسمی سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں صوبے کے مزید علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ پھیلنے کا امکان ہے۔
کوئٹہ میں بارش اور درجہ حرارت میں تبدیلی
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 18 مارچ سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی بارشیں متوقع ہیں جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد درجہ حرارت میں کمی آئے گی جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔








