برطانیہ نے قطر اور قبرص میں طیارے تعینات کردیئے۔
برطانیہ کی نئی فوجی تعیناتی
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے قطر اور قبرص میں طیارے تعینات کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محمد اشفاق بدایونی کی دوسری کتاب “عابد اسکوائر” کی جلد رونمائی متوقع
وزیر دفاع کا بیان
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ قطر اور قبرص میں ٹائفون اور ایف 35 طیارے تعینات کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گیانا گلوبل سپر لیگ میں پاکستان کے 4 کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے
پروازوں کا مقصد
’’جنگ‘‘ کے مطابق ایک میڈیا رپورٹ میں برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ طیاروں نے برطانوی مفادات کے دفاع میں گزشتہ رات پروازیں کی ہیں۔ پروازیں قطر، قبرص، متحدہ عرب امارات، اردن، بحرین میں اتحادیوں کے دفاع کے لیے بھی کی گئیں۔
وزیر توانائی کا موقف
دوسری طرف برطانوی وزیر توانائی ایڈملی بینڈ نے کہا کہ ’’آبنائے ہُرمُز کو کھلوانے کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، اس کا دوبارہ کھولنا ہم سب کے مفاد میں ہے۔ تنازع کا خاتمہ ہی آبنائے ہرمز کو کھولنے کا سب سے بہتر اور یقینی طریقہ ہے، اس معاملے پر اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ اس جنگ کا ہفتوں اور مہینوں تک جاری رہنا کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔‘‘








