افغان طالبان حکومت کے ڈپٹی ترجمان کا بیان اپنی ہولناک کارروائیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے: وزارت اطلاعات
وزارت اطلاعات کا بیان
افغان طالبان حکومت کے ڈپٹی ترجمان کا بیان اپنی ہولناک کارروائیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے: وزارت اطلاعات۔
یہ بھی پڑھیں: مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت بڑھ گئی
حملہ اور اس کے نتیجے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان طالبان حکومت نے جان بوجھ کر ضلع باجوڑ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ حملے میں 4 بے گناہ شہری شہید اور 5 سالہ بچہ شدید زخمی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: یکم جنوری 2028 تک سود کے خاتمے کی شق متفقہ طور پر منظور
سوشل میڈیا پر حقیقت چیک
Fact Check | Ministry of Information & Broadcasting
◼️ The claim by so called Deputy Spokesperson of Afghan Taliban regime is yet again a poor attempt to cover up their own heinous targeting of civilian population along Pak-Afghan Border and to befool its own citizens… pic.twitter.com/Ae8nWXZcSY
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) March 15, 2026
پاکستان کا موقف
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی افغانستان میں کارروائیاں صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک محدود ہیں۔ پاکستان افغان طالبان حکومت کی اے آئی سے تیار کردہ تصاویر اور ویڈیوز پر انحصار نہیں کرتا، طالبان حکومت کے سرکاری چینلز کا جھوٹ انہیں اندرونی اور عالمی سطح پر بے نقاب کر رہا ہے۔








