لاہور، ڈیفنس میں 19 کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
پولیس مقابلے میں ڈاکو کی ہلاکت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو کے مارے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ریاست کینٹکی میں ایئرپورٹ کے قریب طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک
واقعات کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گجومتہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو ہلاک جبکہ 3 فرار ہوگئے۔
ڈاکو کی شناخت اور اقدام
’’جنگ‘‘ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مارا گیا ڈاکو لاہور ڈیفنس میں 19 کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔








