امریکہ نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی حفاظت کا منصوبہ بنا لیا
امریکہ کی بحری جہازوں کی حفاظت کا منصوبہ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی حفاظت کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غم پرانے ہیں اور سال نئے۔۔۔
کثیر ملکی اتحاد کی تشکیل
تفصیلات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے کثیر ملکی اتحاد کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راجہ پرویز اشرف سمیت متعدد ملزمان نیب ریفرنسز سے ڈسچارج
متوقع اعلان
’’جنگ‘‘ کے مطابق امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے رواں ہفتے کے اوائل میں اعلان متوقع ہے۔ کئی ممالک نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو سیکیورٹی دینے کے لیے اتحاد بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
ایران کا چیلنج
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانی بحریہ کو تباہ کردیا، ٹرمپ ہمت کریں خلیج میں امریکی نیوی بھیجیں۔








