توانائی بحران مزید شدید ہونے کا امکان، آئل انڈسٹری نے ٹرمپ انتظامیہ کو ’’خبردار‘‘کر دیا
آبنائے ہرمز کی بندش کا اثر
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) آبنائے ہرمز کی بندش کے سبب توانائی بحران مزید شدید ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: آفاق احمد
توانائی صنعت کی خبرداریاں
امریکی اخبار کے مطابق آئل انڈسٹری نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کا بحران مزید بگڑنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا، پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان بھی شامل
تیل کی قیمتوں میں اضافہ
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ تیل کمپنیوں کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے سبب توانائی بحران مزید شدید ہوسکتا ہے، آبنائے ہرمز کی بندش عالمی تیل کی ترسیل اور قیمتوں پر اثر ڈال رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی الیکشن، کونسی ریاستیں ریپبلکنز نے ڈیموکریٹس سے چھینیں؟
خام تیل کی قیمتیں
دوسری جانب امریکی خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی بیرل قیمت 102 ڈالرز ہوگئی۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 106 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی رد عمل
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی مدد کی اپیل پر دنیا خاموش ہے۔ جاپان اور فرانس نے آبنائے ہرمز میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔








