خلیجی ممالک پر حملوں کی نئی لہر، دبئی اور کویت ایئرپورٹ پرڈرون حملے
ایران کی خلیجی ممالک پر حملوں کی نئی لہر
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)— ایران کی خلیجی ممالک پر حملوں کی نئی لہر شروع ہوگئی۔ دبئی اور کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بار پھر ڈرون حملے ہوئے ہیں۔
کویت میں ڈرون حملے
کویتی وزارت دفاع کے مطابق ایئرپورٹ کے ریڈار کو نقصان پہنچا۔ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، پانچ ڈرونز تباہ کردیے گئے۔ کویت میں اطالوی فوج کے اڈے پر بھی ڈرون حملہ ہوا، تاہم اس حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔
بغداد میں حملہ
عرب میڈیا کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ ہوا، جس میں امریکی سفارتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واقعہ
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق، ڈرون نے ایئرپورٹ پر آئل ٹینکر کو ہٹ کیا۔ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مگر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل ہوگئی۔
اماراتی وزارت دفاع کی کارروائیاں
اماراتی وزارت دفاع نے بتایا کہ اتوار کو چار بیلسٹک میزائل اور 6 ڈرونز کو روکا گیا۔ 28 فروری سے اب تک 298 بیلسٹک، 15 کروز میزائل اور ایک ہزار 600 ڈرونز حملوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔








