دریائے سندھ کے کنارے نہاتے ہوئے چار بچے ڈوب کر جاں بحق
تازہ ترین واقعہ
جامشورو (ڈیلی پاکستان آن لائن) اندرون سندھ کے علاقے جامشورو میں دریائے سندھ کے کنارے نہاتے ہوئے چار بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: 2014 کے دھرنے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی،اعظم سواتی مقدمے سے بری
ریسکیو کی اطلاع
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹری کے قریب کاروکھو کچے میں بچے نہانے گئے تھے، بچوں کی نعشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔ بچوں کا تعلق پنہور برادری سے بتایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، جو احتجاج کے لیے آئے گا گرفتار ہوگا، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ
پولیس کی کارروائی
دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق بچوں میں 11 سالہ کشمیرہ، 10 سالہ ساجدہ، 13 سالہ اعجاز اور 9 سالہ قربان شامل ہیں۔
لاشوں کی منتقلی
پولیس نے مرنے والے تمام بچوں کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کرائیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔








