عید قریب آتے ہی مرغی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، فی کلو قیمت میں 45 روپے کا اضافہ
پشاور میں عید سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عید سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 1993ء کے انتخابات میں مسلم لیگ کو پیپلز پارٹی کے مقابلے میں 11 لاکھ ووٹ زیادہ ملے،کولیشن حکومتوں کیخلاف ملک بھر میں تحریک نجات شروع ہوئی
مرغی کی قیمتوں میں متاثر کن اضافہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق عید قریب آتے ہی پشاور میں مرغی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، ایک ہفتے کے دوران مرغی کی فی کلو قیمت میں 45 روپے کا اضافہ ہوگیا، پولٹری مارکیٹ میں زندہ مرغی کی قیمت 405 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
سبزیوں اور پھلوں کی بڑھتی قیمتیں
اس کے علاوہ بیشتر سبزیوں میں 20 سے 30 روپے فی کلو تک اضافے کے ساتھ فروخت جاری ہے جبکہ پھلوں کی قیمتوں میں بھی 50 روپے تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔








