عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
تیل کی قیمتوں میں اضافہ
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے ساتھ عام شہری بھی شامل ہوجاتے، بسکٹ، پکوڑے، چپس بنوا کر لاتے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فوجیوں کا آتے جاتے استقبال کرتے
امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتیں
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، امریکی خام تیل 0.88 فیصد اضافے کے ساتھ 99 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا، جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 104 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، ٹھنڈی ہوا سے موسم دلفریب
توانائی کا بحران
امریکی اخبار کے مطابق، آئل انڈسٹری نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ توانائی کا بحران مزید بگڑنے کا امکان ہے۔ تیل کمپنیوں کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے یہ بحران مزید شدید ہوسکتا ہے، جو عالمی تیل کی ترسیل اور قیمتوں پر اثر ڈال رہا ہے۔
آبنائے ہرمز کا معاملہ
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی مدد کی اپیل پر دنیا خاموش ہے۔ جاپان نے بھی آبنائے ہرمز میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے。








