مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، پاکستان سے قطر، بحرین، کویت کی 47 پروازیں منسوخ
کراچی سے پروازوں کی منسوخی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان سے قطر، بحرین، کویت کی آج بھی 47 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی 167 ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ پالیسی کے تحت آتا ہے، پی ٹی آئی نہ حصہ لے رہی اور نہ ہی کسی امیدوار کی حمایت کر رہی ہے، اعلامیہ جاری
ایئر پورٹس پر پروازوں کی صورتحال
روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس سے مشرقِ وسطیٰ کی آج 213 پروازیں متوقع ہیں۔
کراچی ایئر پورٹ سے مشرقِ وسطیٰ کی 8 پروازیں منسوخ جبکہ 53 آپریشنل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس، پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں پر فرد جرم عائد
لاہور اور اسلام آباد کی پروازیں
فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور ایئر پورٹ سے 16 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 57 آپریٹ کی جا رہی ہیں۔
اسلام آباد سے مشرقِ وسطیٰ کی 11 پروازیں منسوخ ہوئیں اور 64 آپریشنل ہیں۔
دیگر شہروں کی تازہ ترین معلومات
ملتان سے 5 اور فیصل آباد سے 2 پروازیں منسوخ ہیں اور 4 پروازیں متوقع ہیں۔
پشاور سے دوحہ اور شارجہ کی 3 پروازیں منسوخ اور 10 متوقع ہیں، جبکہ کوئٹہ سے دبئی کی 2 پروازیں منسوخ اور شارجہ کی 2 پروازیں آپریشنل ہیں۔








