تیسرا ون ڈے: پاکستان کی امپائر کے فیصلے پر میچ ریفری سے شکایت
پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکایت
ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم نے میرپور میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے کے دوران امپائر کے متنازع فیصلے پر میچ ریفری نعیم راشد سے باضابطہ شکایت درج کرادی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 52 نئے سٹیڈیمز تعمیر کرنے کے ساتھ ریونیو بڑھانے کیلئے فوڈز سٹریٹس اور دکانیں بنائی جائیں گی، وزیرکھیل پنجاب
متنازع ریویو پر اعتراض
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے آن فیلڈ امپائر کمار دھرماسینا کی جانب سے بنگلا دیش کو ایل بی ڈبلیو ریویو لینے کی اجازت دینے پر اعتراض اٹھایا ہے۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ بنگلا دیش نے ریویو اس وقت لیا جب گیند کی ری پلے سٹیڈیم کی بڑی سکرین پر دکھائی جا چکی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ہمایوں سعید نے اپنی نئی فلم “لو گرو” کی ٹکٹیں سستی کرنے کا اعلان کر دیا، نئی قیمت کیا ہوگی ؟ جانئے
اہم واقعہ کا پس منظر
مذکورہ واقعہ تیسرے ون ڈے کے آخری اوور کی دوسری آخری گیند پر پیش آیا، جب پاکستان کو جیت کے لیے دو گیندوں پر 12 رنز درکار تھے، بنگلا دیش کے لیگ اسپنر رشد حسین کی گیند لیگ سائیڈ پر نکل گئی جسے امپائر نے وائیڈ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا عید الاضحیٰ پر لوڈشیڈنگ ہوگی یا نہیں؟ سی ای او لیسکو کا بیان آ گیا
بنگلا دیش کا ریویو
کچھ دیر مشاورت کے بعد بنگلا دیش نے ایل بی ڈبلیو کا ریویو لے لیا، حالانکہ بظاہر گیند بیٹر شاہین آفریدی کے جسم سے کافی دور تھی۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق ریویو کا فیصلہ اس وقت تک کرنا ہوتا ہے جب تک ری پلے کھلاڑیوں کو نظر نہ آئے، مگر اس موقع پر بڑی سکرین پر گیند کا ری پلے دکھایا جا چکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: روڈز پر احتیاط کریں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید سخت جرمانے عائد کیے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز
ڈی آر ایس کا اثر
ڈی آر ایس میں بال ٹریکنگ سے پہلے اس وقت اسپائک سامنے آیا جب گیند بلے کے نچلے حصے کے قریب سے گزری، جس کے بعد وائیڈ کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ اس کے نتیجے میں پاکستان کو ایک گیند پر 12 رنز درکار رہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: گھرو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر بجلی بحال، کراچی کو 30 ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی شروع
میچ کا نتیجہ
آخری گیند پر شاہین آفریدی سٹمپ آؤٹ ہوگئے اور بنگلا دیش نے میچ 11 رنز سے جیت کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
پاکستان کی مسلسل تحفظات
خیال رہے کہ یہ لگاتار دوسرا میچ ہے جس میں پاکستان نے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، اس سے قبل سلمان علی آغا نے رن آؤٹ پر شیدید غصے کا اظہار کیا تھا جس پر آئی سی سی کی جانب سے انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ اور میچ فیس کا 50 فیصد جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا。








