ایران سے موسمی سسٹم کے ذریعے آلودہ ذرات پاکستان پہنچ سکتے ہیں: محکمہ موسمیات
نئے بارش برسانے کے سسٹم کا پیشگی اطلاع
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نیا سسٹم کل ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کے انتقال پر اظہار افسوس
طوفانی بارشوں کی توقع
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے سسٹم کے زیراثر شمال مشرقی بلوچستان بارشوں کی توقع ہے، بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا، بارش کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے: سری لنکا کے خلاف پاکستان کی دوسری وکٹ گر گئی
ایران میں بمباری کے اثرات
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے اسے پہلے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران میں تیل کی تنصیبات پر خوفناک بمباری کے بعد آسمان سے سیاہ پانی کی بارش کے بعد پڑوسی ممالک میں اثرات کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، ٹریڈنگ عارضی طور پر بند
آلودہ ہواؤں کے اثرات
محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے آنے والی ہواؤں میں آلودہ ذرات پاکستان کے مغربی حصوں تک پہنچ سکتے ہیں، ان ہواؤں کی وجہ سے ملک کے مغربی علاقوں کا فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پاکستان میں کالی بارش کا امکان
محکمہ موسمیات نے پاکستان میں کالی بارش کے امکان کو مسترد کر دیا تاہم ایران کے راستے آنے والے سسٹم میں آلودگی پیدا کرنے والے ذرات موجود ہونے کے پیش نظر ریجنل آفسز کو بارش کے نمونے جانچ کیلئے جمع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔








