عید قریب آتے ہی نئے کرنسی نوٹوں کی خریداری بھی بڑھ گئی
عید کی خریداری میں نئے نوٹوں کی بڑھتی طلب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عید کے قریب آتے ہی نئے کپڑوں اور جوتوں کے ساتھ نئے کرنسی نوٹوں کی خریداری بھی بڑھ گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عید کے پیشِ نظر بینکوں کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی سرگرمیاں جاری ہیں۔ بینکوں سے محدود اور مختلف شرائط پر نئے نوٹ مل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں باپ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا بیٹا گرفتار
اوپن مارکیٹ میں نئے نوٹوں کی خریداری
زیادہ تر لوگ اوپن مارکیٹ سے نئے کرنسی نوٹ خریدنے پر مجبور ہیں، جبکہ شاہراہوں اور مختلف مارکیٹوں میں نئے نوٹ بلیک ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ، پاکستان ریلوے کی 2355 جائیدادوں پر ناجائز قبضے کا انکشاف
نئے نوٹوں کی قیمتیں
ذرائع کے مطابق 10 روپے والے نئے کرنسی نوٹ کی کاپی پر 600 سے 700 روپے، 20 روپے والے کرنسی نوٹ کی کاپی پر 700 سے 800 روپے، 50 روپے کے نئے کرنسی نوٹ کی کاپی 1000 سے 1200 روپے اضافی لئے جا رہے ہیں، جبکہ 100 روپے کے نوٹوں کی کاپی 800 سے 1000 روپے اضافی پر مل رہی ہیں۔
صارفین کی رائے
صارفین کا کہنا ہے کہ عید پر نئے نوٹ عیدی کے لئے لازمی خیال ہوتے ہیں، نئے کپڑوں اور نئے جوتوں کے ساتھ جیب میں پرانے نوٹ اچھے نہیں لگتے۔








