مریم اور نواز شریف کیخلاف شوگر ملز انکوائری بند کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور میں انکوائری کا فیصلہ محفوظ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز انکوائری بند کرنے کی نیب کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت سے مایوسی، کیا واقعی ڈاکٹر محمد علی خان گنڈا پور نے پشاور چھوڑ دیا؟
دلائل مکمل
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مریم نواز اور نواز شریف کے وکیل جاوید ارشد بھٹی نے عدالت میں دلائل مکمل کرلیے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو جیل میں کھانے کیلئے کیا کیا چیزیں دی جاتی ہیں؟ تفصیلات منظرعام پر
نیب کی درخواست کی سماعت
احتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ریحام رفیق نے ڈانس ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا
نیب کی پوزیشن
نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف چودھری شوگر ملز تفتیش بند ہو چکی ہے۔
حتمی منظوری کی استدعا
نیب نے استدعا کی کہ احتساب عدالت انکوائری بند کرنے کی حتمی منظوری دے جس پر احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔








