بلوچستان حکومت کا تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات کا فیصلہ

تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لئے انقلابی اقدامات

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان حکومت نے تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لئے انقلابی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

بجٹ کی تیاری کے اجلاس

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 679 پرائمری اور 409 مڈل سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تعلیمی پروگرام اور وظائف

اجلاس میں صوبے میں آؤٹ آف سکول بچوں کو تعلیمی اداروں میں لانے کیلئے 5 سالہ پروگرام اور تعلیم نسواں کے فروغ کے لئے طالبات کو معقول ماہانہ وظیفہ دینے کی تجویز زیر غور آئی۔

بجٹ کی تفصیلات

اجلاس چیف سیکرٹری بلوچستان نے بجٹ کے خدوخال پر بریفنگ دی، دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ایک ہزار سکولوں کی اپ گریڈیشن سے گزشتہ 15 سال کا تعلیمی عدم توازن ختم ہونے کی توقع ہے، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے 174 ارب روپے کی لاگت سے 308 محکمانہ سکیمات پر بھی بریف کیا گیا۔

تعلیم میں سرمایہ کاری

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات اولین ترجیح ہیں، ہر بچے کو سکول تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہوگی۔

دور دراز علاقوں میں بہتری

انہوں نے کہا کہ تعلیم میں سرمایہ کاری دراصل بلوچستان کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، ہم تعلیمی سہولیات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنا رہے ہیں تاکہ نوجوان نسل کو بہتر مواقع میسر آئیں۔

حکومت کا عزم

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں بھی تعلیمی اداروں کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، تعلیمی شعبے میں بہتری کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو مربوط انداز میں کام کرنا ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...