سعودی عرب میں جسم فروشی میں ملوث 3 خواتین کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا
کراچی میں خواتین کی گرفتاری
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں جسم فروشی میں ملوث 3 خواتین کو پاکستان پہنچنے پر حراست میں لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مشن امپاسیبل 8 نے ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کا بزنس کرلیا، مگر کیسے؟
ایف آئی اے کی کارروائی
ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق معمول کی امیگریشن کلیئرنس کے دوران خواتین کو مشکوک ہونے پر روکا گیا۔ ابتدائی پوچھ گچھ میں خواتین نے جسم فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کا نیا ہتھکنڈا’’پاکستانی ایجنٹ‘‘ ثابت کرنے کی مذموم کوششیں، سکھوں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز، متعدد پر شبہ،6 گرفتار
اگلے مراحل
خاتون 'ب' کو ایجنٹ شاہین نے ملازمت کا جھانسہ دے کر سعودی عرب بھجوایا جبکہ دیگر خواتین 'س' اور 'ص' کو ایجنٹ راشد نے بیرون ملک بھجوایا۔ سعودی پولیس نے کارروائی کے دوران انہیں گرفتار کیا اور سزا مکمل ہونے کے بعد انہیں پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
ایف آئی اے کی مزید کارروائی
خواتین کو مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔








