صبا فیصل کا افطار ڈنر لک تنقید کی زد میں آ گیا
تنقید کا نشانہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل جو اکثر ساس بہو سے متعلق اپنے خیالات کے اظہار پر ٹرولنگ کا سامنا کرتی ہیں، اب ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد میں نایاب تیندوا شہری کی فائرنگ سے ہلاک، مقدمہ درج
افطار ڈنر کا انتظام
روزنامہ جنگ کے مطابق انسٹاگرام پر 2.4 ملین فالووز رکھنے والی صبا فیصل ان دنوں لاہور میں رمضان کے آخری ایام اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ گزار رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے بہن بھائیوں، دیگر اہلِ خانہ اور دوستوں کے لیے ایک شاندار افطار ڈنر کا انتظام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور روس کے درمیان آخری جوہری معاہدہ ختم ہو گیا
ویڈیو شیئرنگ
اس موقع پر انہوں نے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ کھانا تیار کرتی اور مہمانوں کو پیش کرتی نظر آئیں۔
تنقید کی وجہ
اس موقع پر انہوں نے خوبصورت آف وائٹ سلک کی لمبی شرٹ اور پتلون پہنی، لیکن دوپٹہ نہیں استعمال کیا، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز کے کمنٹس میں صارفین نے ان کی اسٹائلنگ پر سوال اُٹھا دیے، مداح رمضان کے مقدس مہینے میں ان کی اسٹائلنگ سے ناخوش دکھائی دیے۔








