ٹرمپ کی آبنائے ہرمز معاملے پر مدد کی درخواست پر چین کا ردِعمل
چین کا جواب: امریکہ کی مدد کی درخواست
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آبنائے ہرمز معاملے پر مدد کی درخواست پر چین کا ردِعمل سامنے آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کتنے ارب ڈالر لگا چکا ہے؟ ٹی وی پروگرام میں انکشاف
چینی وزارتِ خارجہ کا بیان
روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتِ حال پر تمام فریقین کے ساتھ رابطے میں ہیں، چین خطے میں کشیدگی کم کرنے کی حمایت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں حالیہ سیلاب سے کتنا زرعی رقبہ متاثر ہوا اور کتنا معاشی نقصان ہوا ۔۔؟ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف
تنازع کے پُرامن حل کی ضرورت
انہوں نے کہا کہ چین تنازع کے پُرامن حل اور کشیدگی میں کمی کے لیے کام کر رہا ہے، تمام فریقین سے اپیل ہے کہ فوری جنگ بندی کریں تاکہ صورتِ حال مزید خراب نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل نے کم سنی کی شادی کے امتناع کا بل مسترد کردیا
امریکی صدر کا دورۂ چین
ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے دورۂ چین سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری ہیں، سربراہانِ مملکت کی سفارتکاری امریکا اور چین تعلقات کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی غزہ کے پناہ گزین سکول پر وحشیانہ بمباری، 52 فلسطینی شہید
ٹرمپ کی عالمی مدد کی اپیل
واضح رہے کہ ٹرمپ نے ہفتے کے روز آبنائے ہُرمُز کھولنے کے لیے چین سمیت دنیا بھر سے مدد طلب کی تھی اور امید ظاہر کی تھی کہ چین کے ساتھ ساتھ فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ملک بھی اپنے جنگی جہاز آبنائے ہُرمُز بھیجیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا میں خواتین کے لیے بہترین ملک: ‘یہاں فیمنزم کی جنت نہیں’
دنیا کی خاموشی
دوسری جانب آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی مدد کی اپیل پر دنیا خاموش رہی، جبکہ جاپان نے اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا، چین بھی ٹرمپ کے مطالبے پر خاموش رہا۔
جنوبی کوریا اور دیگر ممالک کا ردِعمل
جنوبی کوریا کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی اپیل پڑھ لی ہے اور صورتِ حال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں جبکہ فرانس اور برطانیہ خطے میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر چکے ہیں۔








