کم آمدن والے افراد کے لیے 23 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا کفایت شعاری پالیسی سے بچنے پر سبسڈی فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے کفایت شعاری پالیسی سے بچنے والے 23 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں زلزلے کے جھٹکے

سبسڈی کی فراہمی کا طریقہ کار

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں سیکرٹری پیٹرولیم نے کہا کہ حکومت نے کفایت شعاری پالیسی سے بچنے والی 23 ارب رقم کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا، جو موٹر سائیکل اور رکشہ رکھنے والوں کو فراہم کی جائے گی۔ 30 ملین ٹو ویلرز اور تھری ویلرز کو سبسڈی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا، بنگلہ دیش، عراق، سوڈان اور گنی بساؤ پاکستان کے مقروض نکلے

مستحقین کے لئے معیار

حکام کے مطابق سبسڈی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کے مطابق مستحقین کو دی جائے گی، اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن نے سبسڈی کے حوالے سے ورکنگ شروع کر دی۔ کفایت شعاری پالیسی کے تحت جو بچت ہوگی وہ سبسڈی میں دی جائے گی۔ جیسے کورونا میں سبسڈی دی گئی ویسے ہی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی، اسی لئے حکومت نے بجلی سستی پیکیج کا اعلان کیا

کمیٹی کے سوالات اور حکام کا جواب

کمیٹی ارکان نے سوال اٹھایا کہ یہ 23 ارب روپے کہاں سے آئیں گے اور کون سے اقدامات کیے گئے ہیں۔ ارکان نے کہا کہ روپے کا فائدہ کمپنیوں کے بجائے عوام کو دیا جائے، جس پر حکام نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق بچت کے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دراندازی شروع کر رکھی تھی، تربیت یافتہ دہشتگردوں کو مشرقی پاکستان بھیجا گیا جنہوں نے قتل و غارت گری شروع کر دی

علاقائی کشیدگی کا اثر

اجلاس میں سیکرٹری پیٹرولیم نے خطے کی کشیدگی کے بعد سپلائی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بتایا کہ ڈیزل کی عالمی قیمت 88 ڈالر سے بڑھ کر 187 ڈالر اور پیٹرول 130 ڈالر فی بیرل ہوچکی ہے۔ موجودہ ذخائر کا استعمال بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ 5 برس کے دوران درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے کا امکان ہے، عالمی موسمیاتی ادارے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

موجودہ ذخائر اور قیمتوں کا تعین

سیکرٹری پیٹرولیم نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پیٹرولیم سپلائی متاثر ہوئی ہے، 70 فیصد پیٹرولیم مصنوعات مشرق وسطیٰ سے آتی ہیں، جہازوں کی آمدورفت بند ہے۔ عرب ممالک سے تیل 4 سے 5 دنوں میں مل جاتا ہے۔ کوشش کر رہے ہیں کہ موجودہ ذخائر کا استعمال بڑھا دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: انتہائی خفیہ معلومات افشا کرنے پر سابق سی آئی اے ملازم کو سزا سنا دی گئی

تیل کی درآمد کی اجازت

انہوں نے کہا کہ اب یورو5 معیار سے کم کوالٹی کے تیل کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم پیٹرول کی دستیابی ملک بھر میں ہے، خام تیل کے ذخائر 11 دنوں کے لئے ہیں، ڈیزل کے ذخائر 21 اور پیٹرول ذخائر 27 دنوں کے لئے کافی ہیں۔

ایل پی جی اور جیٹ فیول کی معلومات

سیکرٹری پیٹرولیم نے کہا کہ ایل پی جی کے 9 دن کے ذخائر اور جیٹ فیول کے 14 دن کے ذخائر موجود ہیں۔ ہفتہ وار بنیادوں پر پیٹرولیم قیمتوں کا تعین کیا جائے گا، روس سے بھی تیل کی خریداری کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...