کفایت شعاری مہم : پنجاب کابینہ کا پہلا مکمل ویڈیو لنک اجلاس، وزراء اور افسران کی آن لائن شرکت،عوامی مفادات کے برعکس کوئی اقدام قبول نہیں: وزیراعلیٰ مریم نواز

پنجاب کابینہ کا ویڈیو لنک اجلاس

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا پہلا ویڈیولنک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کفایت شعاری مہم کے تحت تمام وزراء اور افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان دہشت گردی کے خلاف امریکی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے،وزیرداخلہ محسن نقوی

رمضان نگہبان پیکج پر اظہار تشکر

صوبائی کابینہ نے ماہ رمضان میں رمضان نگہبان پیکج پروگرام کی کامیاب تکمیل پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز اور صوبائی کابینہ نے ضلعی انتظامیہ، پولیس، پنجاب بینک اور تمام متعلقہ حکام کو رمضان نگہبان پیکج کی کامیابی پر شاباش دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مارگرائے جانے والے اسرائیلی ساختہ ’ہیروپ ڈرونز‘ کیا ہیں؟

کفایت شعاری پروگرام کا آغاز

کفایت شعاری پروگرام کے تحت صوبائی کابینہ ارکان، معاون خصوصی، پارلیمانی سیکرٹریز 2 ماہ کی تنخواہ وزیراعظم کفایت فنڈ میں دیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے ارکان 2 ماہ تنخواہ اور الاؤنسز کا 25 فیصد وزیراعظم کفایت فنڈ میں رضاکارانہ طور پر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اڑتی دھول اورانجن کے دھوئیں سے جو چیز مسافروں کے چہرے پر چپکتی اس کا رنگ پیا کے چڑھے پیار کے رنگ سے بھی کہیں زیادہ گہرا ہوتا

فنڈز کی منظوری

صوبائی کابینہ نے گریڈ 17 اور اوپر کے تمام سرکاری افسران کی طرف سے 2 دن کی بنیادی تنخواہ کفایت فنڈ میں دینے کی منظوری دی۔ پنجاب بھر میں الیکٹرک بسوں کے لئے بس سٹاپ شیلٹرز بنانے کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق روسی صدر کا ایران کو ایٹمی ہتھیار فراہم کرنے سے متعلق بیان، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید غصہ آگیا

تعلیمی اور صحت کے منصوبے

اجلاس میں مری میں خصوصی بچوں کے لئے سپیشل ایجوکیشن مڈل سکول کی سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی۔ نیز، وزیراعلیٰ مریم نواز نے سکولوں میں بھرتیوں پر پابندی میں نرمی کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور گیریژن پولو گراؤنڈ کے زیراہتمام 10واں بیٹل ایکس پولوکپ 2024 جاری

سیلاب سے تحفظ اور تعمیرات

اجلاس میں ضلع قصور کے سرحدی علاقوں میں دفاعی بند کی تعمیر و مرمت کے لئے اضافی فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ دریائے جہلم سے مری کے لئے واٹر سپلائی سکیموں کے مسائل حل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل، صارفین کو مشکلات

اجلاس کے دیگر فیصلے

اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشن ایکٹ 2024، یواین ایف ای اے اور دیگر معاملات کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ، مختلف اداروں کے لئے گرانٹ ان ایڈ کی بھی توثیق کی گئی۔

اجلاس کی توثیق

اجلاس میں صوبائی کابینہ کے 32ویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی منظوری دی گئی۔ کیبنٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے آئینی امور و نجکاری کے اجلاس کی کارروائی کی بھی توثیق کی گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...