مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند ہوگئیں
تحقیقات کا اختتام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند ہوگئیں۔ احتساب عدالت نے مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند کرنے کی حتمی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش، 16 جوان شہید، 8 خوارج جہنم واصل
عدالتی فیصلہ
احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے نیب کی تفتیش بند کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
نیب پراسیکیوٹر کے دلائل
نیب پراسیکیوٹر انتخاب نے درخواست کے حق میں دلائل مکمل کیے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف کرپشن کے شواہد نہیں ہیں۔








