عوام سے قربانی کا مطالبہ کرنے والے حکمران عوام کے ٹیکسوں پر عیاشیاں کررہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی کی تنقید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سخت الفاظ میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین کے لیے 9 کروڑ کی مہنگی گاڑی خریدنے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی وزیر اعلیٰ کے لیے 11 ارب کا طیارہ خریدا گیا، جبکہ غریب عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا۔
حکومت کی عیاشیوں پر سوالات
حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ایکس بیان میں کہا کہ عوام سے قربانی کا مطالبہ کرنے والے حکمران دراصل عوام کے ٹیکسوں پر عیاشیاں کر رہے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین سینیٹ کے لیے 9 کروڑ کی مہنگی گاڑی خریدی گئی ہے، ن لیگ کی وزیر اعلٰی کے لیے 11 ارب کا طیارہ! جبکہ غریب عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ عوام سے قربانی کا مطالبہ کرنے والے حکمران عوام کے ٹیکسوں پر عیاشیاں کررہے ہیں pic.twitter.com/rW9bzEfsQ4
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) March 16, 2026








