قطر سے سپلائی مکمل بند، ملک میں کب سے ایل این جی دستیاب نہیں ہو گی؟ جانیے

قطر سے ایل این جی کی سپلائی بند

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطر سے سپلائی مکمل بند، ملک میں کب سے ایل این جی دستیاب نہیں ہو گی؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کور کی خصوصی تقریب، فوجی افسروں اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس

تفصیلات کے مطابق سینیٹر منظور احمد کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس ہوا جس میں حکام نے بتایا ہے کہ ملک میں 14 اپریل کے بعد ایل این جی دستیاب نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: اگر زیادہ پانی آئے گا تو زیادہ پیسہ آئے گا۔۔ پانی ذخیرہ کرنے پر اب پنجاب حکومت آپ کو پیسے دے گی، طریقہ جانیے

ایل این جی کی آمد میں کمی

''جنگ'' کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ اس سال کے لیے ہم نے 2 کارگو فی ماہ مؤخر کروا دیئے تھے، قطر سے 2 مارچ سے ایل این جی سپلائی مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔ مارچ میں 8 کارگو آنے تھے جن میں سے 2 آئے، اپریل میں 6 کارگو آنے تھے، سوئی سدرن نے ایک فرٹیلائزر پلانٹ کو 50 فیصد گیس کی کٹوتی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہے، دوسری طرف سے پیش رفت نہیں ہو رہی: عارف علوی

پاور سیکٹر کی گیس کی فراہمی

پاور سیکٹر کی سپلائی 300 ایم ایم سی ایف ڈی سے کم ہو کر 130 ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی ہے، گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کی جائے گی، اپریل میں پاور سیکٹر کی گیس ضرورت پوری نہیں کر سکیں گے۔

متبادل ذرائع سے سپلائی

حکام کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کی ضروریات دوسرے ذرائع سے پوری کی جائیں گی، آذربائیجان کی کمپنی سے ایل این جی خرید سکتے ہیں، سپاٹ خریداری 24 ڈالرز تک ہو گی جبکہ قطر سے 9 ڈالرز پر گیس ملے گی، اس سے مہنگی بجلی پیدا ہو گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...