وزیر داخلہ کی گوادر میں کوسٹ گارڈز پر حملے کی مذمت، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی : محسن نقوی
وزیر داخلہ کی فائرنگ کے واقعے کی مذمت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوادر کے علاقے میں کوسٹ گارڈز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے معروف 36 سالہ اداکار نے خود کشی کرلی
شہداء کو خراج عقیدت
وزیر داخلہ نے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے کوسٹ گارڈز کے اہلکاروں سلیم اور عدنان کو ان کی عظیم قربانی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل مسترد کرنے پر میزبانی کس ملک کو مل سکتی ہے؟ بڑا دعویٰ
لواحقین کے ساتھ ہمدردی
اپنے بیان میں محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان کا پورا خیال رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی سوشل میڈیا پر کردار کشی مہم، ڈی جی این سی سی آئی اے 15 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب
قربانی کی اہمیت
وزیر داخلہ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے، ان کی یہ قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
زخمی کی صحت کے لیے دعا
وزیر داخلہ نے واقعہ میں زخمی ہونے والے سپاہی عظیم کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمی اہلکار کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔








