ایران جنگ کے اثرات: برطانیہ میں بیروزگاری بڑھنے کا خدشہ، کتنے افراد کی نوکریاں داؤ پر لگی ہیں؟ جان کر ہوش ٹھکانے آ جائیں۔
ایران جنگ کے اثرات برطانوی معیشت پر
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران جنگ کے اثرات برطانوی معیشت کو متاثر کتنے لگے، برطانیہ میں بیروزگاری بڑھنے کا خدشہ، کتنے افراد کی نوکریاں داؤ پر لگ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: محسن نقوی کا اچانک دورہ نادرا میگا سنٹر، شہریوں کا سہولیات پر اظہار اطمینان
بیروزگاری کے نئے خدشات
''جیو نیوز'' کے مطابق، ایران جنگ کے برطانوی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونے سے 1 لاکھ سے زائد افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نور ملک اور عشنا سہیل شہریار ملک میموریل ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
معاشی ماہرین کی رائے
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے برطانوی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ ماہرین کا خیال تھا کہ رواں برس 2 مرتبہ شرح سود میں کمی سے معیشت کو سہارا ملتا لیکن رواں برس 2 مرتبہ شرح سود میں کمی کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں۔ برطانیہ میں بیروزگاری کی شرح پہلے ہی 5 سال کی بلند ترین سطح 5.2 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔ اگر جنگ 3 ماہ اور چلی تو بیروزگاری کی شرح 5.5 فیصد ہوجائے گی۔
توانائی کے اخراجات اور نئی بھرتیاں
ماہر اقتصادیات کیمز اسمتھ کا کہنا ہے کہ جنگ 3 ماہ جاری رہے تو توانائی کے اخراجات سے نمٹنے کے لیے ورکرز چھٹی کریں گے۔ کیمز اسمتھ کا کہنا ہے کہ اداروں کے مالکان نئی بھرتیاں بھی روک سکتے ہیں۔








