پی ایس ایل 11 کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہوگی
پی ایس ایل 11 ٹکٹوں کی آن لائن فروخت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہوگی۔ پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی اور ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ ،9999 وکلاووٹ ڈالیں گے
مقامات اور ٹکٹ کی قیمتیں
لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں میچز کھیلے جائیں گے جبکہ فیصل آباد اور پشاور میں پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز ہوں گے۔ لاہور اور کراچی میں جنرل ٹکٹ 250 روپے سے شروع ہے جبکہ فیصل آباد میں جنرل ٹکٹ 300 روپے سے، ملتان اور راولپنڈی میں جنرل ٹکٹ 400 روپے سے شروع ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں : 251 کلو منشیات برآمد،12 ملزمان گرفتار
ٹکٹ خریدنے کے قوانین
ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 8 ٹکٹ خریدے جا سکیں گے۔ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں محدود تعداد میں ای ٹکٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔ پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں 28 مارچ کو پشاور زلمی اور پنڈیز کے میچ میں فیملی انکلوژر مختص کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلبرگ لاہور میں وکلا برادری کا عظیم ناشتہ، بار الیکشن مہم میں نئی سرگرمی
وی آئی پی اور کارپوریٹ ٹکٹ
وی آئی پی فیملی زون ٹکٹ 2000 روپے میں دستیاب ہوں گے، کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کارپوریٹ باکس بھی دستیاب ہے جبکہ تمام اسٹیڈیمز میں مختلف گیلری کے ٹکٹس بھی دستیاب ہوں گے۔
فیزیکل ٹکٹ کی دستیابی
فزیکل ٹکٹ 24 مارچ سے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 11 کے ٹکٹوں کی فروخت نئے دور کا آغاز ہے، ہم نے ٹکٹ کی قیمتیں کم رکھنے کی کوشش کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ سٹیڈیم آ کر میچ دیکھیں۔








